شوبز

بھارتی گلوکار بادشاہ بھی عاصم اظہر کے مداح بن گئے

کراچی(آواز نیوز) پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ”حبیبی “ ریلیز کیا ہے جو یوٹیوب پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

عاصم اظہر کا گانا پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی مقبول ہوا تو بھارتی گلوکار بادشاہ بھی عاصم اظہر کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

پاکستانی گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اسٹوری پر پڑوسی ملک کے گلوکار بادشاہ کے ہمراہ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ نے پاکستانی گلوکار اور ان کے گانے’حبیبی ‘ کی خوب تعریف کی

جس پر عاصم نے بھارتی گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار بھی کیا۔یاد رہے کہ عاصم اظہر کے گانے نے یوٹیوب پر ریلیز ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں ہی یوٹیوب کے ٹرینڈنگ میوزک میں اپنی جگہ بنا لی ان کے گانے کو اب تک 2ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

مسلم مخالف فلم کے ڈائریکٹر کا شاہ رخ اور سلمان خان سے حسد سامنے آگیا

Asim Azhar Latest News in Urdu Showbiz News in Urdu | Asim azhar Got Engaged TO a Famous Actress Complete Engagement Album of Asim Azher

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button