شوبز
اللہ کے واسطے ملک عمران خان کو دیدو‘اداکار حرا مانی
کراچی (آوز نیوز)اداکارہ حرا مانی کے شوہر اور اداکار مانی نے ملک سابق وزیر اعظم عمران خان کے حوالے کرنے کی اپیل کر دی۔سوشل میڈیا پر مانی کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں مانی اپنا والٹ دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پیسے ختم ہوگئے تو واپس جانا پڑے گا۔جس کے جواب میں ویڈیو بناتی حرامانی کا کہنا تھا کہ عام طور پر یہ پیسے ختم ہو ہی جاتے ہیں۔جس پر مانی وجہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہماری کرنسی بہت نیچے گرگئی ہے لیکن کیا کرنسی۔
خدا کے لیے ملک عمران خان کو دے دو، اللہ کے واسطے ملک عمران خان کو دیدو وہ 100 کا ڈالر کردیں گے۔یاد رہے کہ فنکاروں کی بڑی تعداد اس سے قبل بھی عمران خان کی حمایت میں سوشل میڈیا پوسٹ اور ویڈیوز لگا چکی ہے۔