شوبزمیں مخالفت بہت زیادہ ہے: راﺅایشا عمران
تمام تر مخالفتوں کے باوجود اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہوں۔
لاہور( ملک آصف شہزاد )شوبزمیں مخالفت بہت زیادہ ہے مگر میں ان کی پرواہ کئیے بغیر آگے بڑھ رہی ہوں۔ان خیالات کا اظہارمعروف ماڈل واداکارہ راﺅایشاعمران نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔
ایک سوال کے جواب میں راﺅایشا عمران نے کہاکہ میں کسی کے ساتھ پھڈانہیں کرتی مگر جب کوئی بات میرے مذاج کے خلاف ہوتوبرداشت نہیں کرپاتی مجھے پتہ ہے مجھے اس فیلڈ میں رہناہے اس لیئے میں بہت ساری باتوں کواگنورکرکے اپنے کام کی طرف توجہ دیتی ہوں۔
راﺅایشاعمران کاکہناتھاکہ وہ اب تک بہت سارے برانڈ شوٹس مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ فیشن شوزمیں ریمپ واک بھی کرچکی ہیں اس کے علاوہ میوزک ویڈیوزاورشارٹ سٹوریزمیں بھی کام کرچکی ہوں۔
راﺅایشاعمران کاکہنا تھا کہ انہیں بہت ساری ٹی وی سیریلزاورکچھ فلموں کی آفرزبھی آچکی ہیں مگرچونکہ وہ صرف منتخب کاموں کی طرف توجہ دے رہی ہیں اس لئے کم مگر اچھاکام کررہی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت جلدوہ ایک میگا سیریل میں بھی نظرآئنگی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں بہت جلد اس کی ریکارڈنگزکا آغازکردیاجائیگا انہیں امیدہے کہ ان کے پرستار انہیں اس سیریل میں بہت سراہیں گے۔
راﺅایشاعمران نے مذیدکہاکہ ان دنوں ان کے ٹک ٹاک، فیس بک اورانسٹاگرام پر فالورزکی تعداد بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔
بھارتی فلم میکر نے اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب اختیار کرلیا
جوان کے مخالفین کوہضم نہیں ہورہی ہے میں انہیں یہی مشورہ دونگی کہ وہ جلنے اورکڑھنے کی بجائے اپنے کام کی طرف توجہ دیں کیونکہ عزت صرف اللہ کی ذات دیتی ہے وہ چاہے جسے مرضی اس سے نوازدے۔