شوبز
علی ظفر کے گانے پر مادھوری ڈکشٹ کا ڈانس
معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر ڈانس ویڈیو شیئر کردی
ممبئی (آواز نیوز) معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر علی ظفر کے گانے کو انجوائے اور ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ تم سے ہی ہم کو پیار ہے۔
مادھوری کی اس ویڈیو کو علی ظفر نے اپنے انسٹا اکاونٹ پر ری شیئر کیا ہے اور مادھوری کے ڈانس پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔
فلم جوائے لینڈکا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا
علی ظفر نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی پسندیدہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنے گانے پر ڈانس کرتے دیکھنا بہت خوبصورت احساس ہے۔
دوسری جانب علی ظفر کے گانے پر ڈانس کرتی مادھوری ڈکشٹ کی پاکستانی اداکار عمیر رانا نے بھی تعریف کی ہے۔سوشل میڈیا پر مادھوری کی ڈانس کی وڈیو وائرل ہورہی ہے اور کافی لوگ اسے پسند کررہے ہیں۔