شوبز

پاکستانی مداحوں سے ملنے والا پیار متاثرکن ہے، دلجیت دوسانج

بھارتی گلوکاراور اداکار دلجیت دوسانج کا کہنا ہے کہ پاکستانی مداحوں سے ملنے والی محبت سے خوشی ہوتی ہے۔

پاکستانی مداحوں سے ملنے والا پیار متاثرکن ہے، دلجیت دوسانج

کراچی (آوازنیوز) اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج نے کہا کہ دبئی اور کینیڈا میں شوز کروں تو پاکستانی مداح بہت محبت سے ملتے ہیں۔

پاکستانیوں کی محبت سے بہت خوشی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرٹ سانجھا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا اداکار سہیل احمد کے ساتھ پنجابی فلم ’ بابے بھنگڑے پاندے نے میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

میں نے پروڈیوسرسے کہہ دیا تھا کہ اگر سہیل احمد فلم نہیں کریں گے تو میں بھی نہیں کروں گا۔ سہیل احمد کو بھارت میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

آریان خان منشیات کیس کی انویسٹیگیشن میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

دلجیت دوسانج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں سے ملنے والی محبت سے بہت متاثر ہوتا ہوں۔ پاکستانی مداح ہمیشہ ہی پیار نچھاور کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہمارے لیے کب کام کریں گے۔

پاکستانی مداحوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دیکھیں آپ کے ٓارٹسٹ سہیل احمد کے ساتھ کام کرلیا ہے۔

Diljit Dosanjh’s Latest News in Urdu | Latest Bollywood News | Babe Bhangra Paunde Ne (Official Trailer) Diljit Dosanjh, Sargun Mehta, Sohail Ahmed

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button