سلمان خان نےایک اور مشہور جوڑی کی شادی کرنے کی خبر سنا دی
بالی ووڈ کی کون سی جوڑی شادی کرنے والی ہے؟ سلمان خان نے راز کھول دیا۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، سلمان خان کا انکشاف
ممبئی (آوازنیوز) سلمان خان نے اپنے ٹی وی پروگرام میں ایک اور مشہور جوڑی کی شادی کرنے کی تصدیق کردی۔حال ہی میں یہ خبر آئی تھی کہ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
اس ہی دوران سلمان خان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ سدھارتھ اور کیارا کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
اداکار سدہاتھ ملہوترا اور کیارا بھارتی شو ’بگ باس‘ میں اپنی آنے والی فلم ’تھینک گاڈ‘ کی تشہیر کے لیے آئے تھے۔سلمان خان نے شو کے دوران سدھارتھ ملہوترا سے کہا کہ مبارک ہو سدھارتھ، شادی مبارک ہو۔
رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکو ن کو طلاق دیدی
اس ہی کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیارا سے کہا کہ تم نے فیصلہ کیا ہے، اور یہ مشورہ کس کے اڈوانی سے لیا ہے؟سلمان خان کی باتوں پر سدھارتھ ملہوترا نے کہا کہ آپ مجھے شادی کا مشورہ دے رہے ہیں۔
اس پر سلمان خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’سن لو تینو، وہ شادی نہیں کرنا چاہتا۔جواب میں سدھارتھ نے کہا کہ وہ میری ساتھی اداکارہ ہیں، شادی کب، کہاں، کس کے ساتھ ہوگی، میں ابھی نہیں بتا سکتا۔