عاطف اسلم نے اپنی حیران کن خواہش کا بتا دیا
کرکٹ کا شوق تھا ، انڈر 19 ٹیم میں سلیکشن بھی ہوگئی تھی ،والد کی خواہش تھی تعلیم مکمل کروں ،گلوکار عاطف اسلم
والد نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی تو گانا شروع کردیا ،پھر موسیقی کے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا
لاہور ( آوازنیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ بہت شوق سے کھیلتے تھے اور پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں ان کی سلیکشن بھی ہوگئی تھی۔
عاطف اسلم نے بھارت کے مشہور کامیڈی شوکامیڈی نائٹس ود کپل میں بطور مہمان شرکت کی۔انہوں نے شو میں اپنے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب میں بتایا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ میں اسکول اور کالج لوکل ٹرانسپورٹ سے سفر کرکے جاتا تھا تو مجھے تب جو جیب کرچ ملتا تھا، میں اس میں سے کچھ پیسے جمع کیے اور میرا پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں میری بطور فاسٹ بالر سلیکشن بھی ہوگئی تھی۔
پاکستانی مداحوں سے ملنے والا پیار متاثرکن ہے، دلجیت دوسانج
لیکن اس کے بعد والد صاحب نے مجھ سے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ میں اگر کرکٹ کھیلوں گا تو تعلیم مکمل نہیں کروں گا۔عاطف اسلم نے بتایا کہ والد کی خواہش تھی کہ میں تعلیم مکمل کروں اس لیے انہوں نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے بتایا کہ جب والد نے کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دی تو میں نے گانا شروع کردیا لیکن اس بارے میں اپنے والد کو خبر نہیں ہونے دی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پھر میں موسیقی کے مختلف مقابلوں میں بھی حصہ لیا اور پہلا البم میں نے اپنی جیب خرچ سے 15 ہزار روپے جمع کرکے ریکارڈ کروایا اور مجھے اس پر فخر ہے۔
عاطف اسلم نے بتایا کہ جسے میں انٹرنیٹ پر اپلوڈ کیا تو لوگ دیوانے ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہاس کے بعد مجھ سے مہیش بھٹ صاحب نے رابطہ کیا اور انڈیا آنے کی دعوت دی لیکن اس سے پہلے پاکستان میں میرا البم ریلیز ہوچکا تھا اور مجھے مقبولیت بھی مل گئی تھی۔
انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ پھر میں انڈیا آیا، اس دیش سے بھی بہت پیار ملا اور اس کے بعد کا میرا سارا سفر تو آپ سب کے سامنے ہے۔
Atif Aslam Latest News in Cricket | Bollywood News in Urdu | Atif Aslam playing Cricket Match