عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا


ممبئی (آوازنیوز) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔16نومبر کو عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی اولاد، بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔
عالیہ بھٹ اپنے حمل کے دوران بھی سوشل میڈیا سمیت شوٹنگز کےلئے کافی متحرک نظر آئی تھیں۔عالیہ بھٹ نے جہاں اپنے ماں بننے کے عمل کو خوب انجوائے کیا اور میڈیا کی نظروں کا تارا بنی رہیں وہیں ان کے ماں بننے کے بعد کی تصویر سے بھی بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اب بھی کتنی متحرک اور تروتازہ ہیں۔
بھارتی اداکارہ 24برس کی عمر میں چل بسیں
عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں انہیں دوبارہ سے بالکل توانا، تروتازہ اور اسمارٹ دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں صرف ایک لفظ آرام دہ کے ساتھ کافی کپ کے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔اس سے قبل عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے کافی کا مگ تھاما ہوا تھا جس پر ماما تحریر تھا۔