ایمن سپر اسٹار ہیں، میں نے انہیں کام کرنے سے نہیں روکا: منیب بٹ

لاہور(آوازنیوز) پاکستانی معروف اداکار منیب بٹ نے اہلیہ و اداکارہ ایمن خان کو شادی کے بعد کام کرنے کی اجازت نہ دینے
سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی۔
منیب بٹ نے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران ایمن خان کے کام نہ کرنے سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے ایمن کو شادی کے بعد کام کرنے سے روکا ہے، ایمن سپر اسٹار ہیں، وہ جب چاہیں کام کر سکتی ہیں، نہ وہ میرے منع کرنے سے کام کرنے سے رک سکتی ہیں، نہ میں انہیں منع کر سکتا ہوں۔
بین ایفلیک سے منگنی ٹوٹنے پر لگا مر جاوں گی، جینیفر لوپیز
انہوں نے کہا کہ میں کبھی ایمن خان کو کام کرنے سے روکوں گا بھی نہیں، میں اور ایمن اس قسم کے پارٹنر نہیں ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے روک ٹوک کریں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے بطور ہم سفر کبھی ایک دوسرے کے پیشہ ورانہ فیصلوں پر حاوی ہونے کی کوشش نہیں کی ہے۔منیب بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایمن خان کو کام کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہے، وہ مزے سے اپنی زندگی جی رہی ہیں۔