پاکستان

وزیراعظم سے قطر کے سفیر سعود بن عبدالرحمن الثانی کی ملاقات

شہباز شریف نے قطر میں فیفا ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر قطری قیادت کو مبارکباد دی


پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

پاکستان – چین کی قیادت کے درمیان طے پانے والے مفاہمت اور تعاون کے معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر اتفاق
اسلام آباد(آواز نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے قریبی اور برادرانہ تعلقات، مشترکہ مذہب، باہمی اعتماد اور مفاہمت پر مبنی ہیں۔قطر کے سفیر سعود بن عبدالرحمن الثانی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی،

ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے قطر کے عوام اور قیادت کی طرف سے پاکستان کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کو سراہا اور قطر میں فیفا 2022 ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر قطری قیادت کو مبارکباد دی۔

انہوں نے افرادی قوت کے شعبے میں قطر کی جانب سے کی گئی قابل ذکر اصلاحات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان فیفا ورلڈ کپ 2022 کےلئے سکیورٹی اہلکار فراہم کرکے ورلڈ کپ میں مدد کرنے پر خوشی اور اعزاز محسوس کررہا ہے، یہ فخر کی بات ہے کہ ورلڈ کپ میں استعمال ہونے والا فٹ بال الرحلہ میڈ ان پاکستان ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار برادرانہ تعلقات ہیں جن کی بنیاد مشترکہ مذہب، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم اور قریبی تعاون ہے، قطر 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کا گھر ہے جو دونوں برادر ممالک کی ترقی، خوشحالی اور اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی اور پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان طے پانے والے مفاہمت اور تعاون کے معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم نے نومبر 2022 میں اپنے دورہ چین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو ئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ بھی بڑھی ہے۔

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل کرنے سے گھبرا رہے ہیں :عمران خان

شہباز شریف نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کے سابق صدر جیانگ زیمن کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے قابل اعتماد دوست تھے جن کی کمی کو شدت سے محسوس کیا جائے گا۔وزیر اعظم اور چینی سفیر نے حالیہ اعلیٰ سطحی دورے کے اہم نتائج پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پاکستان اور چین کی قیادت کے درمیان بیجنگ میں طے پانے والے مفاہمت اور تعاون کے معاہدوں کے بہترین نتائج کے لئے معاہدوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

Shahbaz Sharif Meeting with Qatar Ambassador News in Urdu | PM Shahbaz Sharif Meets Qatari Counterpart | Dunya News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button