مدثر ریاض ملک کی آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کیساتھ خصوصی ملاقات
راولپنڈی(آواز نیوز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کیساتھ راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں میٹنگ، میٹنگ میں آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی کے عہدیداران، انجمن تاجران، چیمبر کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری کی میزبانی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مدثر ریاض ملک کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے آفس میں میٹنگ، منعقدہ میٹنگ میں گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس سہیل الطاف، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس ثاقب رفیق، سینئر نائب صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس حمزہ سروش، آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چوہدری، چیئرمین ممتاز احمد، وائس چیئرمین سلیم رضا بٹ، جنرل سیکرٹری راجہ عدنان محمود، سینئر نائب صدر شیخ منیر احمد، سینئر نائب صدر چوہدری محمد زاہد، نائب صدر چوہدری خالد محمود، ساجد بھٹی چوہد ری محمد زاہدنے شرکت کی ۔
اس کے علاوہ صدر انجمن تاجران پنجاب شاہد غفور پراچہ بھی موجود تھے، اس موقع پر آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی کے صدر محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز احمد سمیت شرکاءنے فوڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور لائسنس کی بڑھتی فیسز سے متعلق آگاہ کیااور اپنی تجاویز پیش کیں۔
جس پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ملک نے نہ صرف تمام مسائل اور تجویز کو خندہ پیشانی سے سنا بلکہ اس پر نظر ثانی کرکے فوڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل کے حل کی نہ صرف یقین دہانی کرائی بلکہ نئے آنے والے سال کے اوائل میں مختلف فوڈ فیسٹیول کے انعقاد کے ذریعے فوڈ انڈسٹری کو پروموٹ کرنے کا عزم کیا۔
اور آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن سمیت تمام تاجر تنظیموں کو اس میں تعاون اور بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی۔