پاکستان

شازیہ مری کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مسائل کے حل کی ہدایت

کراچی(آواز نیوز)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نظام میں آسانی اور مزید بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔

افسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ،سینٹرل زون کراچی کے دفتر کا دورے کے موقع پر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔

دورے کے دوران سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام یوسف خان اور ڈی جی او ایم حماد مری بھی انکے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر و چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے بی آئی ایس پی کے سینٹرل زون دفتر کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔

صوبوں کو دیے گئے اختیارات پر عملدرآمد میں کمی ہے: مولانا فضل الرحمٰن

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی سینٹرل زون سندھ سید امتیاز علی شاہ نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کاردگی کے متعلق بریفنگ بھی دی۔

Shazia Murray News in Urdu | Benazir Income Support Program | Shazia Murree wants to re-add people who have been expelled from Benazir Income Support Program, ?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button