پاکستان

عمران خان پروپیگنڈا گروہ کا 2018 سے 2022 تک صرف جیل بھرو فوکس تھا:مریم اور نگزیب

ایوان میں رانا ثناءاللہ کیس پر قرآن کی قسمیں کھائی گئیں،تین روز قبل تین گواہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کوئی ثبوت نہیں تھا، وزیر اطلاعات


اسلام آباد (آواز نیوز)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پروپیگنڈا گروہ کا 2018 سے 2022 تک صرف جیل بھرو فوکس تھا،ایوان میں رانا ثناءاللہ کیس پر قرآن کی قسمیں کھائی گئیں،تین روز قبل تین گواہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کوئی ثبوت نہیں تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں 2018 سے اپریل 2022 تک ایک پروپیگنڈا گروہ مسلط تھا،پروپیگنڈا گروہ نے 2018 سے 2022 تک صرف جیل بھرو فوکس رکھا،ان کا مقصد صرف سیاسی مخالفین کو قیدی بنانا تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ نیب کے چیئر مین کی ویڈیو پران کو کیسز کیلئے استعمال کیا گیا،طیبہ گل کو وزیر اعظم ہاو¿س میں اغواءکیا گیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ رانا ثناءاللہ پر پندرہ کلو ہیروئن کا جعلی کیس بنایا گیا،رانا ثناءاللہ کو ہیروئن بیچنے والا بنا کر یہاں پیش کیا گیا ،اسی ایوان میں رانا ثناءاللہ کیس پر قرآن کی قسمیں کھائی گئیں،تین روز قبل تین گواہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کوئی ثبوت نہیں تھا۔

انہوںنے کہاکہ بیرون ملک شہباز شریف پر الزام لگوایا گیا انہوں کہ زلزلہ زدگان کے پیسے کھائے،ڈیلی میل کی سٹوری پلانٹ کرائی گئی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے جعلی سٹوری پر معافی مانگی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے سیاسی مخالفین کیخلاف نیب کو استعمال کیا، رانا ثناءاللہ کے سیل میں چینی ڈال کر چیونٹیاں چھوڑی گئیں،رانا ثناءاللہ نے اپنی زبان سے ایک لفظ نہیں کہا،نواز شریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہا فارن فنڈنگ کا فیصلہ ان کے لگائے چیف کمیشنر نے دیا ان کو آج گالیاں نکال رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ پروپیگنڈہ گروہ ہے سیاسی جماعت ہو ہی نہیں سکتی۔

انہوںنے کہاکہ آج ان سے توشہ خانہ کا حساب مانگو تو کہتے ہیں میری گھڑی میری مرضی،پہلے گھڑی بیچی گئی بعد میں غلط طریقے کم پیسے جمع کیے،شکرکریں انہوں نے ملک نہیں بیچ دیا ورنہ کہتے میرا ملک میری گھڑی،پنکی پیرنی نے کہا کہ خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں یہ ان کی گھڑیاں نہیں تھیں۔

حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑیں، وزیراعظم

انہوںنے کہاکہ عمران خان امر بالعمروف کا نام لیکر آرمی چیف کی تعیناتی متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں،سائفر کو ہلا کر سازش کی بات کی گئی اب کہتے ہیں اب یہ بات ختم ہوگئی۔

Maryam Aurangzeb Latest News in Urdu | PMLN News in Urdu | Maryam Aurangzeb Latest Speech | Samaa News | SAMAA TV

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button