ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے حکم پر افسران کے تبادلے


کامرہ کینٹ (قاضی شعیب خان سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے حکم پر اٹک پولیس کے مختلف تھانوں ،چوکیوں کے 32 افسران اور اہلکاروں کے تبادلے کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کے آ فس سے جاری حکم نامے کے تحت تبدیل شدہ پولیس آفیسر و اہلکاروں میں انسپکٹر، سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت، ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

جن کو کل صبح تک اپنے نئے جائے تعیناتی پر ہر حال میں رپورٹ کرنے کی سخت تاکید کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ محرر صاحبان کو ان کی آ مد و روانگی کی رپورٹ بھی بھجوانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
عمران خان اسمبلی تحلیل کریں ہم الیکشن کی طرف جاتے ہیں :رانا ثنااللہ
پولیس کے مطابق تبدیل شدہ پولیس آفیسر و اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان احکامات میں غفلت کی صورت میں مذکورہ پولیس آفیسر و اہلکاروں کے خلاف پولیس قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔