پاکستان

رجیم چینج آپریشن کے آفٹر شاکس سے پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے:مسرت جمشید

بلتستان اور آزاد کشمیر کے ساتھ بھی وفاقی حکومت کا ناروا سلوک جاری۔ پاکستان کی 4 اکائیوں سے ایسا سلوک قابل مذمت ہے۔ مسرت جمشید

لاہور (آواز نیوز) الیکشن تحریک انصاف کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔ تجربہ کار ٹیم کو مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے مسلط کیا گیا تھا اور آج مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔

میڈیا ہمارے دور میں تصویر پیش کر رہا تھا کہ پاکستان میں شدید مہنگائی اور ہر چیز کی قلت ہے جبکہ آٹھ ماہ پہلے پاکستان خطے کے ممالک میں سستا ترین ملک تھا۔

بلاول، مریم نے مہنگائی مکاو مارچ بھی کیا۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کے وزرا کرپشن کے عالمی ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں۔ بے تحاشا غیر ملکی دوروں کے باوجود امپورٹڈ حکومت کے وزیر خارجہ ملکی خارجہ پالیسی کو کوئی سمت نہیں دے سکے۔ سندھ میں سیلاب متاثرین بلاول بھٹو کی راہ تک رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کو چاہئے سندھ کے سیلاب متاثرین کی مفلسی پر بھی نظر ڈالیں۔ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ویمن میڈیا سنٹر کے زیر اہتمام آزادی اظہار رائے کے عنوان سے میڈیا سٹڈیز کی طالبات کیلئے ٹریننگ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا پاکستان میں طالبات تعلیم کے میدان میں مردوں سے آگے ہیں۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ خواتین کو قانون سازی کے ذریعے بہتر ماحول فراہم کرے جہاں آزادانہ طور پر وہ معاشرے کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا خواتین کسی بھی فیلڈ میں نام کمانا چاہتی ہیں تو انہیں لوگوں کو سچ ہی دکھانا چاہئے چاہے کسی کو اچھا لگے یا برا۔ مسرت جمشید نے کہا آزادی اظہار رائے انڈیکس میں پاکستان 180 میں سے 157ویں نمبر پر ہے اور ارشد شریف کی شہادت سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک اس وقت بد ترین حالات سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا جب اکثریت حق کی بات کرتی ہے تو اسے دبانا آسان نہیں ہے۔ مسرت جمشید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان پر کرپشن ثابت نہ کر سکی تو گھڑی کا پراپیگنڈا شروع کر دیا۔

کیبنٹ ڈویڑن کی کمیٹی نے توشہ خانہ کے تحائف کی قیمت کا تعین کیا اور عمران خان نے قانون کے مطابق گھڑی کی قیمت اور ٹیکس ادا کیا۔ مسرت جمشید نے کہا اس وقت مہنگائی کی شرح 35 فیصد سے زیادہ ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت سالانہ 18 لاکھ لوگوں کو روزگار مہیا کر رہی تھی جبکہ پی ڈی ایم نے نے 22 لاکھ لوگوں کو آٹھ ماہ میں بے روزگار کر دیا۔ پی ڈی ایم حکومت نے معیشت بہتر کرنے کے تین حل پیش کئے ہیں، ایک پھونک مارنا، دوسرا وظیفے کرنا اور ڈرامے بازی کرتے ہوئے مائیک نیچے پھینکنا۔

انہوں نے کہا رجیم چینج آپریشن کے بعد پاکستان کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی۔ امپورٹڈ حکومت نے اپنے اوپر کرپشن کے تمام کیسز ختم کروائے۔ منی لانڈرنگ میں ملوث سلیمان شہباز کو وزیر اعظم ہاوس میں ہار پہنائے گئے۔ اگر کرپشن نہیں کی تھی تو یہ سب لوگ ملک سے فرار کیوں ہوئے۔

یہ اس وقت ملک سے بھاگے جب انکی اپنی حکومت تھی۔ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ رجیم چینج آپریشن کے آفٹر شاک کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کپاس کی پیداوار میں 40 فیصد کمی اور گندم کی بھی قلت کا امکان ہے۔

عمران خان نے معاشی حالات سے ملک کو باہر نکلا: جمشید چیمہ

ایک زرعی ملک کو پہلے خوراک درآمد کرنے پر مجبور کیا گیا اور اب امپورٹڈ حکومت نے زرمبادلہ کی قلت پیدا کرکے ضروری اشیائ کی درآمد بھی بند کر دی۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کو اپاہج کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت پنجاب کو 176 ارب روپے کے فنڈز جاری نہیں کر رہی جبکہ خیبرپختونخوا کے 189 ارب کے فنڈز بھی مہیا نہیں کئے گئے۔ سیلاب سے متاثرہ دونوں صوبوں کے پاس فنڈز کی شدید قلت سامنا ہے۔

انہوں نے کہا گلگت بلتستان کا %50 کا بجٹ بھی کم کر دیا گیا اور آزاد کشمیر کے ساتھ بھی وفاقی حکومت کا یہی ناروا سلوک جاری ہے۔ پاکستان کی 4 اکائیوں سے ایسا سلوک قابل مذمت ہے۔

Musrat Jamshed Cheema News in Urdu | PTI News in Urdu | Pakistan Default Risk Raised to 75% | What If Pakistan Defaults? | Economy & Situation After Default

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button