شوبز

آنجہانی رشی کپور کی یاد میں راحت فتح علی خان کی بہترین پرفارمنس

کینسر کی وجہ سے رشی کپور کا گزشتہ برس انتقال ہوا تھا اور انہوں نے اپنے پیچھے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑا

دبئی(آواز نیوز) آنجہانی رشی کپور کی اہلیہ اداکارہ نیتو کپور کی فرمائش پر استاد راحت فتح علی خان نے فلم ’نمستے لندن‘ کا گانا سنایا۔ شہرہ آفاق گلوکار راحت فتح علی خان دبئی کے ایک شو میں پرفارمنس دے رہے تھے۔

فلم ’پٹھان‘ پر بھارتی سینسر بورڈ بی جے پی کا مطالبہ ماننے کے لئے آمادہ

جب نیتو کپور نے ان سے درخواست کی کہ وہ رشی کپور کیلئے ان کی فلم ’نمستے لندن‘ کا گانا ’تیری یاد ساتھ ہے‘ کو گا کر سنائیں۔اس موقع پر استاد راحت فتح علی خان نے انتہائی عاجزی کے ساتھ نیتو کپور کو سنا اور حاضرین کو بتایا کہ انہیں کپور خاندن کی طرف سے ہمیشہ عزت اور محبت ملی ہے۔

انہوں نے اپنی مخصوص جادو بھری آواز میں نمستے لندن فلم کے گانے کو گایا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔واضح رہے کہ کینسر کی وجہ سے رشی کپور کا گزشتہ برس انتقال ہوا تھا اور انہوں نے اپنے پیچھے لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑا۔

Rishi Kapoor Sing Rahat Fateh Ali Khan Song | Bollywood News in Urdu | Ustad Rahat Fateh Ali Khan "Raag” 2014 Nobel Peace Prize Concert

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button