سوشل میڈیا پر پابندیاں لگا کر سوچتے ہیں معیشت ٹھیک ہو گئی: فواد چوہدری
ایم کیو ایم کو اکٹھا کرنے سے کراچی میں تشدد بڑھے گا،لوگ ان کو مسترد کر دینگے
لاہور(آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی کو اجلاس میں ہی نہیں بلایا گیا ہم کیسے سمجھیں کہ یہ سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔
موجود حکومت کے پاس سیاسی ، معاشی اور انتظامی پالیسی موجود نہیں، اس وقت بہت بڑے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
آپ سوشل میڈیا پر پابندیاں لگا کر سوچتے ہیں معیشت ٹھیک ہو گئی، الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران ہو رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان کی معیشت سنبھلے اور یہ پھلے پھولے۔کراچی میں سب کو ایم کیو ایم میں جمع کیا جارہاہے۔
اب اگر آپ ایم کیو ایم کو اکٹھا کرنا چاہ رہے ہیں تو کراچی میں اس سے تشدد بڑھے گا،کراچی کے لوگ ان کو مسترد کر دیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں منسوخ
فواد چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اکٹھا کرنا کراچی کے امن کیلئے شہادتیں دینے والوں سے غداری ہوگی ،کراچی میں یہ تمام معاملات پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔