پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (آواز نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان بزنس کونسل کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں وفد نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔
وزیراعظم ہاﺅ س میں ہونیوالی ملاقات کے دوران وفد کی طرف سے حکومت کو توانائی کی بچت کے مختلف اقدامات پر تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی، پاکستان کی معاشی اور کاروباری صورت حال کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے وطن واپس آئیں گی: وزیراطلاعات
وفد کی سربراہی پاکستان بزنس کونسل کے چئیرمین محمد اورنگزیب نے کی، ملاقات کے دوران ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی سرگرمیوں کیلئے نقصان قرار دیا گیا۔