پاکستان
عمران خان کو 25 مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا: رانا ثنا اللہ
لندن (آواز نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان واپس جارہے ہیں،عمران خان کو 25 مئی کو گرفتار ہو جانا چاہئے تھا۔
میں نے کابینہ سے اجازت مانگی تھی جو نہ ملی۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کرپشن کے ثبوت موجود ہیں گرفتاری کا فیصلہ اداروں نے کرنا ہے، مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب ہونا چاہئے۔
ن لیگ کرپشن کرنے والوں کو پر کشش عہدوں سے نوازتے ہیں
مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ مریم نواز نے ثابت کیا کہ وہ چیف آرگنائزر کے عہدہ کی اہل ہیں، نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان واپس جارہے ہیں، تاریخ کا اعلان وہ خود کریں گے۔