شوبز

کیا عامر خان نے فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کر لی؟

فاطمہ ثنا شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں

ممبئی (آواز نیوز) بالی وڈ اداکاروں سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی جلد شادی کی پیش گوئی کردی۔

کے آر کے نے عامر خان کے حوالےسے ٹوئٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان جلد اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں۔

کے آر کے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر خان نے فلم دنگل کے وقت سے ثنا کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا۔بھارتی میڈیا پر اکثر ان دونوں اداکاروں کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔

ہنی سنگھ گرل فرینڈ نے گرل فرینڈ سے تعلقات ختم کر دئیے

کچھ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عامر خان اور کرن راﺅ کے درمیان طلاق ہونے کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں۔

Aamir Khan Getting Married to GF Fatima Sana Sheikh after Daughter Ira Khan’s Engagement | Aamir Khan Marriage News in Urdu | Fatima Sana Shaikh News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button