شوبز

بھارتی پنجابی فلم ” جنہے لہور نئیں ویکھیا“ کی شوٹنگ لاہور میں ہو گی

لاہور (آواز نیوز) بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فلم پروڈیوسر ، ہدایتکار و اداکار گپی گروال کی فلم ” جنہے لہور نئیں ویکھیا“ کی شوٹنگ اکتوبر یا نومبر میں لاہور میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ پروڈکشن کے تحت بنائی جانے والی پنجابی فلم ” جنہے لہور نئیں ویکھیا“ کی شوٹنگ کے لئے پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے اور اس کی شوٹنگ لاہور میں کی جائے گی ۔

ماہرہ خان کو گوری رنگت کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، صدف کنول

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغازاکتوبر یا نومبر میں کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اداکار شریک ہوں گے۔ مکمل ہونے کے بعد فلم کو پاکستان ، بھارت اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا۔

Gippy Grewal Punjabi new Movies | Bollywood News in Urdu | Gippy Grewal Interview Next Movie will be Shoot in Lahore | Punjabi Movie 2022 || Kiddaan Interviews

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button