ہوٹلوں کا رحجان ,بگاڑ

restaurant trends 2023

جس طرح دنیا کی آبادی اور ترقی بڑھتی جا رہی ہے اسی طرح انسانیت اور انسانوں کے جذبات اور سوچ کا کالم بھی لکھا جا رہا ہـے دنیا رنگ برنگی ہوتی جارہی ہے جو یقینا خوش آئند ہیں مگر یہ اپنے ساتھ بڑے بڑے معاشرتی اور اخلاقی بگاڑ لیے نظر آتی ہے ہوٹل اور ریستوران اس کا بڑا عنصر ہے ہوٹل اور ریستوران اب صرف کھانے کی جگہ نہیں رہے بلکہ ایک ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے

خاص طور پر بڑی تعداد ميں ، یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ و طالبات اپنی امارت اور اکثر تو جھوٹی کے لئے ہی سہی انکا رُخ کرتے ہیں۔یہ سب ایک بزنس کی صورت اختیار کی گیا ہے یہاں چیزوں کو شوخ اور دلدادہ بنا کر دکھایا جاتا ہے جو کہ لوگوں کو فینسی لگتا ہے جس سے اپر کلاس لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں مگر مڈل کلاس طبقہ ان کی تقلید کر رہا ہے دیکھا دیکھی اور امارت کے شوق میں اس لوٹ مار کی ذَد میں آ رہا ہے۔

نوجوان اپنی آمدن کا ایک بڑا حصہ ان چیزوں پر لوٹا دیتے ہیں اور فضول خرچیوں کے بند توڑ دیتے ہیں ۔ یہ بڑھتا ہوا رحجان لوگوں کے جسمانی اور ذہنی تناؤ کی ایک بڑی وجہ بن چکا ہے ۔غلط وقت پر غلط کھانا اور غلط طریقے سے کھانا صحت کے لئے شدید پیچیدہ اور نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔

کھانوں میں استعمال ہونے والے اجزاء اور کھانا بنا نے کے طریقے جسم میں زہریلے مادے پیدا ہوتے ہیں جو کہ جسم کے خلیوں اور ان کے کام پر بُری طرح اثر انداز ہوتے ہیں ۔جو بڑی بیماریوں سے جسمانی پیچیدگیوں کی وجہ ہیں ۔ہوٹلوں کے رحجان نےلوگوں کی بیرونی جسمانی سرگرمیوں کو کم کر دیا ہے ۔

یہ سرگرمیاں انسان کو معاشرے کا ایک اہم اور سرگرم رکن بناتی ہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

قدرتی دولت سے مالامال بلوچستان کاضلع موسیٰ خیل

کسی بھی ملک اور معاشرے کی کی ترقی کے لئے ملک کے ہر ادارے کی ترقی لازمی ہے مگرملکی ترقی کے لئے فرداً ترقی سب سے پہلے ہےنوجوان اور پڑھے لکھے طبقے کا فرض ہے کہ اپنے وقت اور علم کو پیداواری جگہوں پر صرف کریں تا کہ ملک و قوم کا فریضہ ادا کر سکیں۔

Sana Ullah Column in Urdu | Restaurant Trends 2023 | How to Open a Restaurant/Cafe | Restaurant Business Plan | Food Business Idea in Pakistan in 2022 |

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے