صحت

کیا کورونا کی وباءکا اختتام ہوگیا؟

دنیا کے مختلف حصوں میں کووڈ کیسز اور اموات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے ،رپورٹ

کیا کورونا کی وباءکا اختتام ہوگیا؟ عالمی ادارہ صحت کا موقف سامنے آگیا
جنیوا(آوازنیوز)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ کووڈ 19 اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب کووڈ 19 کی وبا کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے ڈھائی سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے۔

عالمی ادارے کی ایمرجنسی کمیٹی نے 30 جنوری 2020 کو کووڈ 19 کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا جس کا مقصد اس حوالے سے تحقیق اور احتیاطی اقدامات کے عمل کو تیز کرنا تھا۔

ڈبلیو ایچ او کی کمیٹی نے اب اپنے بیان میں کہا کہ عوامی تاثر تو یہ ہے کہ دنیا کے کچھ حصوں سے کووڈ کی وبا ختم ہوچکی ہے۔

مگر یہ اب بھی عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اگرچہ ہفہ وار بنیادوں پر اموات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے مگر اب بھی دیگر امراض کے مقابلے میں شرح اموات کافی زیادہ ہے۔

بھارتی اداکارہ ویشالی ٹھکر نے خودکشی کرلی

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے بتایا کہ اس وبا نے پہلے بھی ہمیں حیران کیا تھا اور اب بھی ایسا کرسکتی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے وبا کے خاتمے کے لیے 5 شعبوں پر زیادہ کام کرنے پر زور دیا گیا۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کورونا وائرس کی اقسام کی ٹریکنگ، صلاحیت میں اضافہ، ویکسینیشن، کم قیمت علاج تک رسائی اور وبا کے حوالے سے ٹھوس تیاری جیسے شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ستمبر میں ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کووڈ کی وبا کا اختتام قریب نظر آرہا ہے۔

اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ اس سے پہلے کبھی کووڈ کی وبا کے اختتام کے حوالے سے ہماری پوزیشن اتنی اچھی نہیں تھی، ابھی ہم اختتام تک تو نہیں پہنچے مگر اس کا امکان نظر آرہا ہے۔

Coronavirus Latest News Today | World News in Urdu | Is the COVID-19 pandemic coming to an end? | The Virus | ABC News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button