صحت

شوگر کی بیماری سے بچنا ہے تو ابھی پلاننگ کریں

تحریر:ڈاکٹر صباحت علی خان

آج کے دور میں ہر شخص اپنی صحت سے لاپروا ہوتا جا رہا ہے، بے وقت کھانا، بے وقت سونا، مضر صحت غذاوں کا استعمال ، زہنی پریشانیاں ، جسمانی محنت کی کمی اور ورزش کا نہ کرنا آج ایک سٹیٹس سمبل بن چکا ہے۔

جو رات دیر سے سوتا ہے اور ناشتہ بہادر شاہ ظفر کی طرح دوپہر ایک بجے کرتا ہے، فاسٹ فوڈز اور ریتورانوں کے کھانے کھا کر خود کو ماڈرن تصور کرتا ہے وہ سیدھا زیابیطس کی دنیاوں کی طرف تیزی سے سفر کرتا ہے۔

خطرناک بات یہ ہے کہ اپنی تباہی کی منزل کو سامنے آتا دیکھ کر بھی کسی کواپنی کوئی فکر نہیں ہے۔پیدا ہونے کی بھی جلدی اور مرنے کی نبھی جلدی، یہ جینا بھی کوئی جینا ہے، زخمی، زخمی سینہ ہے، لوگ غذا کی بجائے دوا پر زندہ ہیں، اور پھر کہتے ہیں، پاکستان ترقی کیوں نہیں کر رہا۔

شوگر کی بیماری سے بچنا ہے تو آج اور ابھی سے اپنی روز مرہ کی عادات، رویئے اور غذاوں کے بارے پروگرام ترتیب دیں۔سب سے پہلے یہ جانئے کہ شاگر کی طرف جانے والے افراد کی ابتدائی علامات کیا ہیں۔

وہ شوگر کا مریض ہے بھی یا نہیں۔ ابتدائی علامت میں پیاس کا بڑھ جانا، بھوک کا بڑھ جانا چاہے وزن کم ہو جاتا ہے، تھکن، نظر کی کمزوری، زخم، کٹ کا دیر سے ٹھیک ہونا، ہاتھوں اور پاوں کا سن ہونا۔

اگر یہ علامت کسی شخص میں پائی جائیں تو وہ اپنا تجزیہ خود کرے، سب سے پہلے وہ اپنی خالی پیٹ شوگر چیک کرے جو صبح ناشتہ کرنے سے پہلے کی جاتی ہے۔

اگر وہ 100تک ہے تو یہ ایک نارمل آئڈیل فگر ہے،لیکن 100سے بڑھ جانے اور 110تک بھی فاسٹنگ شوگر ہو جائے تو اسے ہم Diabetic نہیں کہیں گے بلکہ ایسے شخص کو سوچنا چاہئے کہ کہیںنہ کہیں وہ غلطی کر رہا ہے۔

غذا میں، روز مرہ کے کام کاج میں، سونے میں، جاگنے میں، کیونکہ ایسا شخص زیابیطس کا شکار نہیں لیکن پری زیابیطس کا شکار ہے۔یعنی اگر اب اس نے اپنی عا دات اور طور طریقے نہ بدلے تو وہ مریض بن سکتا ہے۔

اگر فاسٹنگ شوگر لیول 126تک پہنچ جائے تو پھر وہ شوگر کا مریض ہے، اور اسے اب اپنی زندگی پرہیز اور پلاننگ کے تحت بسر کرنا ہوگی۔اسی طرح کھانے کے دو گھنٹہ بعد چیک کرنے والی شوگرکی مقدار کو Randum شوگرلیول کہتے ہیں۔

یہ عموما 140تک نارمل ہوتی ہے۔یہاں تک تو ٹھیک ہے لیکن رینڈم شوگر لیول اگر 180 یا 200 تک پہنچ جائے تو اسے بھی ہم شوگر کا شکار کہیں گے، اور اسے بارڈر لائین پر سمجھیں گے۔آئیے دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس مرض سے بچا کیسے جائے۔

اپنی زندگی کے ہر کام کے لئے راز مرہ کا شیڈول بنائیے، یہ شیڈول مریضوں اور صحت مند، دونوں کو بنانا چاہئیے۔صبح سویرے فجر کے وقت اٹھ جائیں، نماز کے بعد واک یا ورزش کے لئے نکل جائیں، اور تیز تیز چلنے کی واک کریں۔

ورزش یا واک آدھ گھنٹہ کافی ہے، روزانہ صبح سات بجے ناشتہ کر لیں، ناشتے سے پہلے واک کرنے سے واری رات کی جمع ہونے والی شوگر پٹھوں مین استعمال ہو جائے گی اور خون میں لیول بیلنس ہو جائے گا۔

اور ناشتے کے بعد پیدا ہونے والی شوگر کو لبلبہ اپنی انسولین سے کنٹرول کر لے گا، اور اسطرح آپکی شوگر ڈبل ھونے کی بجائے نارمل لیول پر رہے گی۔

پیاز” بالوں “کو لمبا کرنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا قدرتی حل

ناشتے مین مکئی، باجرے یا گندم کے آٹے کی روٹی اور کوئی سبزی کا سالن استعمال کریں۔ایک سیب روزانہ ناشتے میں لیں اور بغیر بالائی کے دودھکا کپ لیں، ہفتے میں تین بار ایک انڈہ بھی لیں۔

دوپہر کے لنچ سے پہلے خوب پانی پئیں، مقررہ وقت پر لنچ کریں، لیکن پہلے 20منٹ کی واک کر لیں، تاکہ اضافی شوگر جو جسم نے بنائی ہو وہ خرچ ہو جائے، سلاد ضرور لیں۔

شام کے وقفے کے درمیان خوب پانی پئیں، رات کا کھانا 07بجے تک کھا لیں اور آدھ گھنٹہ واک کریں، کھانے کے دو گھنٹہ بعد بستر میں جائیں، مندجہ زیل غذائیں شوگر کے مریض اور صحت مند افراد بھی نہ لیں۔

ہر قسم کے مشروبات، کوک، کیک، بسکٹ، بیکری کی اشیائ، فرائیڈچکن، ہر قسم کا کوکنگ آئیل، گھی، مارجرین، زیادہ میٹھے پھل،حلوہ جات، ڈبوں مین بند مصنوعی اشیاءزیادہ گوشت کا استعمال، بار بار کھانے کی عادت، کھانے کے بعد پانی اورکوک پینا ، اللہ کی بنائی ہوئی غذاوں کی بجائے انسانوں کی بنائی ہوئی مصنوئی غذاوں کا بے دریغ استعمال۔

مندرجہ زیل غذائیںشوگر کے مریض اور صحت مند افراد بھی استعمال کر سکتے ہیں، سیب، بادام،چار عدد کھجوریں، آملے کا مربع دو عدد، انجیر، لال لوبیائ،کھیرا،امرود، آڑو، خربوزہ، لیموں، کلونجی اور میتھی دانے کا قہوہ، کبھی سہانجنے کا قہوہ، مچھلی، ریڈ میٹ ہفتے میں ایک بار، السی کے بیج پیس کر روزانہ ایک چمچ دودھ کے ساتھ، بجرہ، جو، مکئی کے آٹے کی روٹی، پیلے پھل، پیلی سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔

ہر کھانے میں سر سوں یا زیتون کا تیل استعمال کریں، دیگر ہر قسم کے تیل میں چکنائی کی مقدار وافر ہوتی ہے جو دل کے امراض پیدا کرتی ہے، اخروٹ کا ستعمال دماغی طاقت میں اضافہ کرتا ہے، اللہ نے اسکی شکل بھی دماغ جیسی بنائی ہے۔یہ بھی شوگر کنٹرول کرتا ہے اور کولیسٹرول بھی لیول پر رکھتا ہے۔

Diabetes treatment food in Urdu. Health News in Urdu. Best Diet Plan For Diabetes Urdu | Hindi Sugar ke Mareez Ke Liye Diet Plan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button