کشش ثقل آنتوں کے عارضے کا باعث بن سکتی ہے، تحقیق
نیویارک(آواز نیوز)ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ افراد ایسے آنتوں کے عارضے میں مبتلا ہوسکتے ہیں جس میں کشش ثقل ان کی بڑی آنت کو متاثر کرتی ہے۔
دی امریکن جرنل آف گیسٹرواینٹرولوجی (The American Journal of Gastroenterology) میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ’ Irritable Bowel Syndrome (IBS) ‘ نامی آنتوں کا مرض جسم میں کشش ثقل کو منظم کرنے میں ناکامی کے سبب ہوتا ہے۔
ڈاکٹر برینن سپیگل (Brennan Spiegel) کا کہنا ہے کہ ’ ہماری آنتیں آلو کی بوری کی مانند ہیں، جسے ہمیں اپنی پوری زندگی کے لیے ا±ٹھانا پڑے گا‘۔اب اگر کسی وجہ سے انسانی جسم کشش ثقل برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا تو اس کا ڈایافرام پھسل کر نیچے آسکتا ہے، جس سے آنتیں دب جائیں گی اور اس پر دباو بڑھ جائے گا۔
جس کے نتیجے میں ہلنے جیلنے میں مسائل اور بیکٹیریا کی افزائش ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر برینن اسپیگل کے مطابق ہمارا اعصابی نظام بھی کشش ثقل سے متاثر ہوتا ہے۔
جس کی وجہ سے اکثر ہم اپنے پیٹ میں تتلیاں آڑتی ہوئی محسوس کرتے ہیں یا پھر رولر کوسٹر میں نیچے کی جانب آتے وقت یوں محسوس کرتے ہیں کہ ہمارا نظام بھی نیچے کی جانب گر جائے گا۔یہ احساس آنتوں کے مذکورہ مرض میں مبتلا افراد کو شدت سے ہوسکتا ہے۔
اس تحقیق کی اچھی بات یہ ہے کہ اس مرض کو اب با آسانی جانچا جا سکتا ہے اور یہ متبادل IBS وضاحتوں کو بھی مسترد نہیں کرتا۔واضح رہے کہ یہ مرض مردوں کے مقابلے خواتین میں دگنا زیادہ پایا جاتا ہے جو عام طور پر جوانی میں شروع ہوتا ہے۔
گوشت کھانے سے ذہنی دباو کم ہو سکتا ہے؟
اس کی علامات میں پیٹ میں شدید درد ہونا، قبض یا اسہال، بہت زیادہ گیس کا اپھارہ پن محسوس ہونا ہے۔اگر آنتوں کو حرکت دی جائے تو یہ علامات عارضی طور پر دور ہو سکتی ہیں۔