صحت

جوڑوں کے درد کے لیے مفید غذائیں

کراچی(آواز نیوز)بوڑھے افراد بالخصوص خواتین میں جوڑوں کا درد ایک عام بیماری ہے۔ اس بیماری میں جوڑوں پر سوزش آجاتی ہے جو تکلیف کا سبب بنتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے چھ ایسی انسداد سوزش غذاوں کی نشان دہی کی گئی ہے جو اس تکلیف سے راحت بخشنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

گری دار میوے اور بیج۔۔۔صحت مند چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور گری دار میوے اور بیج سوزش کو کم کرنے میں مدد دینے کے ساتھ آرتھرائٹس کی علامات میں مثبت تبدیلی بھی لاسکتے ہیں۔

زیتون کا تیل۔۔۔ماہرین کے مطابق خالص زیتون کا تیل یک نشاستہ چکنائی اور اینٹی آکسیڈنٹ موجود ہوتے ہیں جو جوڑوں کی صحت میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

سالم اجناس۔۔۔چاول سے لے کر قینوا اور جو سے لے کر گندم تک سالم اجناس میں موجود فائبر انسداد سوزش اثرات لانے میں مدد دے سکتا ہے۔

ڈپریشن سے ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے، تحقیق

لہسن۔۔۔سلفر سے بھرپور لہسن اس کیفیت میں سوزش کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔سبز چائے۔۔۔کیچِنز نامی اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور سبز چائے صرف ذائقے کے لیے ہی نہیں بلکہ آرتھرائٹس سے متعلقہ سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

روزانہ دو سے تین کپ سبز چائے پینے سے اینٹی آکسیڈنٹ کی اچھی مقدار حاصل کی جا سکتی ہے۔بلیک بیریز، بلیو بیریز اور چیریز۔

یہ تینوں پھل اینٹھوسیانِنز نامی مرکب سے بھرپور ہوتے ہیں جو اپنے اندر انسداد سوزش اثرات رکھتے ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹ سوزش کو کم کرتے ہوئے تکلیف میں راحت بخشنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

Joint Pain Treatment in Urdu | Health Article in Urdu | DIET FOR JOINT PAIN – Best Foods for people with Arthralgia

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button