صحت

جوڑوں کا درد خواتین کو جسمانی و نفسیاتی طور پر زیادہ متاثر کرتا ہے

لندن(آواز نیوز) ایک نئی رپورٹ کے مطابق جوڑوں کا درد مردوں کی نسبت خواتین کو جسمانی اور نفسیاتی سطح پر زیادہ متاثر کرتا ہے۔برطانیہ کےشہر ایپسم میں قائم نفیلڈ ہیلتھ نامی خیراتی ادارے نے 16 برس سے زیادہ عمر کے آٹھ ہزار افراد کا سروے کیا۔

سروے میں شریک خواتین کے 47 فی صد (جنہوں نے جوڑوں کے درد کے متعلق بتایا) کا کہنا تھا کہ یہ درد ان کی نیند کو متاثر کرنے کا سبب بنا جبکہ 44 فی صد خواتین کا کہنا تھا کہ اس درد کی وجہ سے وہ جذباتی طور پر متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب تحقیق میں شریک مردوں کی 37 فی صد تعداد نے نیند کے خراب ہونے اور 34 فی صد نے جذباتی طور پر متاثر ہونے کے متعلق بتایا۔ مجموعی طور پر سروے میں معلوم ہوا کہ مردوں (77 فی صد) کی نسبت خواتین (80 فی صد) کے جوڑوں کے درد سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

جنوب مشرقی ایشیا کی ادرک میں سرطان کے خلاف اہم اجزا دریافت

سروے میں شریک افراد کے نصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ان کی جسمانی صحت بدتر ہوئی جبکہ 40 فی صد نے ذہنی صحت کے خراب ہونے کے متعلق بتایا۔

سروے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جوڑوں کے درد میں مبتلا 56 فی صد افراد کی گزشتہ برس نیند کی کیفیت بدتر ہوئی جبکہ 37 فی صد وہ افراد جنہیں کبھی جوڑوں کے درد کی شکایت نہیں ہوئی ان کی نیند کم متاثر ہوئی۔

Joint Pain Treatment in Urdu | Latest Health News in Urdu | Knee Joint Pain – Causes, Symptoms & Treatment In Urdu | By Dr. Khalid Jamil

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button