26 نومبراحتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنان اشتہاری قرار

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبراحتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 30 کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مختلف تھانوں میں درج 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 30 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
عدالت کی جانب سے 31 پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف اشتہاری کی کاروائی گزشتہ سماعت پر شروع کی گئی تھی۔ ایک پی ٹی آئی ورکر کی جانب سے آج عدالت میں پیش ہونے پر اشتہار کی کاروائی ختم کردی گئی۔
عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمہ کی سماعت 2 اپریل اور تھانہ مارگلہ کے مقدمہ کی سماعت 4 اپریل اور تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔ تھانہ ترنول اور آبپارہ کے مقدمات کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث آج کسی مقدمہ میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ، ودیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔