پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کی آصف علی زرداری سے ملاقات

سند ھ اور بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلے کو افہام وتفہیم سے حل کیا جائےگا، آصف زرداری ،قدوس بزنجو

کوئٹہ+کراچی(آواز نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاوس کراچی میں اہم سیاسی ملاقات کی ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سندھ بلوچستان کے مابین پانی کی تقسیم کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی وزیراعلیٰ بلوچستان نے سابق صدر سے دونوں صوبوں کے مابین پانی کے مسلئہ پر کردار ادا کرنے کی درخواست کی سابق صدر نے یقین دلایا کہ دونوں صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلہ کو افہام وتفہیم سے حل کر لیا جائے گا۔

بلوچستان کے ساتھ پانی کی فراہمی کے حوالے سے سندھ کی جانب سے کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی سابق صدر نے بلوچستان میں سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری اقدار کے فروغ پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئیے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام پر پختہ یقین رکھتی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ مالی کے بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور تمام اہم صوبائی امور پر سب سیاسی رہنماوں کو اعتماد میں لینے کی روایت ڈالنے سے سیاسی ہم آہنگی کو تقویت ملی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پانی کے مسلئہ پر کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر سابق صدر کا شکریہ ادا کیا صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Balochistan Chief Minister meets Asif Ali Zardari Urdu News | Asif Ali Zardari meets with Sindh and Balochistan cabinets

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button