پاکستان

افغان طالبان سے روابط نہ رکھنا مسئلے کا حل نہیں: بلاول بھٹو

ڈیووس (آواز نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان سے روابط نہ رکھنا مسئلے کا حل نہیں، طالبان سے روابط جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پرعرب ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی تحقیقات افغان حکومت کر رہی ہے، پر امن افغانستان کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کے دومیان ٹیلی فونک رابطہ

ہم نے افغان عبوری حکومت سے کہا ہے کہ وہ عالمی وعدے پورے کرے، پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے، پاکستان نے افغان عبوری حکومت پر لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق زور دیا ہے، پاکستان میں مکمل اتفاق ہے کہ جودہشت گردی میں ملوث ہے اس سے بات نہیں ہوگی۔

Bilawal Bhutto News In Urdu | Pakistan Latest News In Urdu PPP – Not having links with Afghan Taliban is not a solution to the problem: Bilawal Bhutto

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button