پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال

 کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے، اس دوران انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری ہے اور گزشتہ ہفتے چھائے رہے شدید مندی کے بادل چھٹنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

پیر کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور انڈیکس میں 1019 پوائنٹس تک کی تیزی دیکھی گئی۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 79000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر بحال ہوکر 79048 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مہنگائی اور بجلی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا جاری

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کا اختتام اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے ساتھ ہوا تھا جب 100 انڈیکس 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے گر گیا تھا۔

Bullish Trend in the Stock Exchange.Pakistan News in Urdu.04 Brilliant Stocks For Short Term Investment In Pakistan Stock Exchange | PSX | Shares Trading.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button