پاکستانشوبز

اسلام آباد: حکومتِ نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومتِ پاکستان کے کابینہ ڈویژن نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن  نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کابینہ ڈویژن  کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 (جمعہ اور ہفتہ) کو ملک بھر میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق تعطیلات کا اطلاق پانچ اور چھ روزہ ورکنگ ویک والے تمام سرکاری اداروں پر ہوگا۔

22 مارچ کواتوار ہونے کے باعث عام تعطیل ہی ہوگی جب کہ پیر کو 23 مارچ کے باعث ملک بھر عام تعطیل ہوگی۔

یاد رہے کہ ایکسپریس نیوز نے نوٹی فکیشن جاری ہونے سے ایک روز پہلے ہی 4 چھٹیوں کی خبر دی تھی، حکومت نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا ہے۔

شہریوں نے اگلے پورے ہفتے میں چھٹیاں دینے کا مطالبہ ہے اور کہا ہے کہ حکومت عید سے اگلے پورے ہفتے کی چھٹیاں دے تو پٹرول کی بھی بچت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button