پاکستان

وزیرآباد حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کیساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا‘فواد چودھری

ملزم کے وکیل کی پریس کانفرنس کو پی ٹی وی پر کس کے کہنے پر چلوایا گیا‘ سینئر رہنما تحریک انصاف

لاہور(آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر آباد حملے کی تحقیقات کے لئے

قائم جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیر آباد حملے کے ملزم کے وکیل کی پریس کانفرنس کو پی ٹی وی پر کس کے کہنے پر چلوایا گیا، اگر عمران خان کا قتل ہو جاتا تو کہا جاتا دینی انتہا پسند تھا اللہ اللہ خیر سلا، ان کا عمران خان کو مارنے کا منصوبہ فیل ہوگیا۔

ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق جس پر حملہ ہو اس کا ایف آئی آر درج کروانا حق ہے، جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہیں کیا جا رہا، ایف آئی آر کا درج نہ ہونا اور ڈی پی او گجرات کے عہدے پر رہنے پر بھی سوال بنتا ہے۔

Fawad Chaudhary News About JIT | PTI News in Urdu | Alleged Audio Of Fawad Chaudhry Leaked!! | Breaking News | Capital Tv.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button