پاکستان

حکومت اور صدر جسٹس منصور کو نیا چیف جسٹس مقرر کردیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور صدر پاکستان نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کریں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر یقینی کی صورتحال ختم کرنے کے لیے حکومت اور صدر پاکستان نئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کریں،

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بحال

سپریم کورٹ اس چیز کی وضاحت کرے کہ ایڈہاک ججز سیاسی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے سپریم کورٹ اس بات کی بھی یقین دہانی کروائے کہ جس مقصد کے لیے انہیں لایا گیا ہے

کہ زیر التوا کیسز کی تعداد کم ہو اسی مقصد کے لیے ایڈہاک ججز کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے وابستہ بچی سیدہ عروبہ کی ضمانت ہوئی اس بات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بچوں کو گرفتار کرکہ یہ اپنا بیانہ بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Fawad Chaudhry News in Urdu.Pakistan News in Urdu.Fawad Chaudhry Demands Notification for Mansoor Ali Shah as Chief Justice!.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button