پاکستانشوبز

سونے کی قیمتوں میں 4 دن کے بعد پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت 4 دن کے وقفے کے بعد پھر بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 5ہزار 010ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار روپے کے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے بڑھ کر 4لاکھ 49ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔

علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 128 روپے کے اضافے سے 8ہزار 569 روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 110روپے کے اضافے سے 7ہزار 346روپے کی سطح پر آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button