وزیراعظم اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کے دومیان ٹیلی فونک رابطہ
پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
اسلام آباد (آواز نیوز) وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔
جمعہ کو وزیر اعظم شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات
انہوں نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کا عزم کیا۔
وزیر اعظم نے سیلاب کے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس پر ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنیوا میں 9 جنوری کو ہونے والی عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیر اعظم کی جانب سے کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر اعظم کو آگاہ کیاکہ آئی ایم ایف کے بورڈ کا9اور10جنوری کواجلاس پہلے سے طے شدہ ہے اس لئے وہ ورچوئل طور پر کانفرنس میں شریک ہوسکیں گی۔
وزیر اعظم نے ایم ڈی فنڈ کو یقین دلایاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کےلئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم پاکستان کو درپیش چیلنجز کے ادراک اور ہمدردی پر ایم ڈی کا شکریہ ادا کیا۔