
معروف وی لاگر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان فاطمہ نے شوہر سے صلح کی کوششوں پر خاموشی توڑ دی۔
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان شادی کے تقریباً ایک سال بعد اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں۔
حال ہی میں رجب بٹ کی جانب سے ایماں کو طلاق کا نوٹس بھی بھیجا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ممکنہ صلح کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، مگر دونوں جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔دوسری جانب ایمان فاطمہ نے حال ہی میں اپنے بھائی عون شیخ اور بیٹے کیوان کے ساتھ ایک ٹرپ کی تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں اور انہوں نے معنی خیز کیپشن لکھا کہ ’سفر انسان کو سکون دیتا ہے، اسی لیے وہ آگے بڑھتی رہتی ہیں‘۔مداح ان کی ہمت اور مثبت سوچ کو سراہ رہے ہیں۔ کچھ صارفین انہیں بیٹے کی خاطر صلح کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی خوشی اور سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔