پاکستان

عمران خان کی 25منٹ کی یکارڈنگ آرہی ہے، کوئی شریف شخص ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں: رانا ثناءاللہ

وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کاووٹ لینا پڑے گا، ان کے پاس نمبر زپورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیتے، اعتماد کاووٹ نہیں لے سکتے تو پیچھے ہٹ جائیں،وزیرداخلہ

اسلام آباد(آواز نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی 25منٹ کی ایک او ریکارڈنگ آرہی ہے، کوئی شریف شخص عمران خان کو ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں،عمران خان کی چوری اور ویڈیوز سے ان کی مقبولیت پر فرق پڑا ہے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کاووٹ لینا پڑے گا، اگر ان کے پاس نمبر زپورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ لے لیتے، اگر اعتماد کاووٹ نہیں لے سکتے تو پیچھے ہٹ جائیں۔

ملکی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے: مسرت جمشید چیمہ

وزیرداخلہ نے کہاکہ اعتماد کے ووٹ کے دن بندے ڈبل فگر میں کم ہوسکتے ہیں،6،7لوگوں نے کہا ہے کہ وہ اعتماد کے ووٹ میں ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔رانا ثناءاللہ نے کہاکہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ہم ان کے لوگوں کو پکڑ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ جب آپس میں اتحاد ہوتا ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ کمپرومائز کرنا پڑتا ہے،اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملکر الیکشن لڑا تو ہمیں نقصان ہو سکتا ہے،ہمیں مل کر الیکشن نہیں لڑنا چاہئے۔

انہوںنے کہاکہ زرداری نے ہمارے کہنے سے پہلے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ(ن) لیگ کا ہوگا۔وزیر داخلہ نے کہاکہ اسمبلی کی مدت ایک دن بھی نہیں بڑھائی جانی چاہئے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے دنوں میں جو وڈیوز اور آڈیوز آئی ہیں وہ ساری درست ہیں۔

Imran Khan News About Rana Nisar | PTI News in Urdu | Imran Khan Big Message For Rana Sanaullah | PTI vs PMLN | Breaking News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button