عمران خان نے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور( آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں سے خود ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہیں ‘۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے تمام حلقوں سے عمران خان خود ضمنی الیکشن لڑینگے اس حوالے سے تحریک انصاف کے متعلقہ حلقوں کے امیدوار الیکشن مہم چلائینگے ۔
الیکشن میں کورنگ امیدوار متعلقہ حلقے کا ڈی سیٹ ہوا سابق رکن سابق قومی اسمبلی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کل 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔
ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف
اس حوالے سے چیئرمین تحریک انغاف نے عدالت سے رجوع کرنے کی منظوری دے دی 43 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لیے، پھر بھی استعفی منظور کر لیے گئے۔
ذرائع کے مطابق درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپیکر کی جانب سے استعفوں کی منظوری جانبداری کا مظاہرہ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔