پاکستانشوبز

اسرائیل کا لبنان پر حملہ، حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کی شہادت کا دعویٰ

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جس میں اہم کمانڈرز کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان پر حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت نے حزب اللہ کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کارروائیاں وزیراعظم نیتن یاہو کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

اسرائیلی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نیتن یاہو اور میں نے اسرائیلی فوج کو حزب اللہ کے خلاف طاقت کے ساتھ کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک بڑے ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یہ پڑھیں؛ آیت اللہ خامنہ ای کی جاسوسی کیسے کی گئی؟ شہادتِ رہبر اعلیٰ کی لمحہ بہ لمحہ کہانی

ترجمان اسرائیلی فوج کے بقول اس کارروائی میں حزب اللہ کے ایک اہم رہنما کو نشانہ بنایا گیا تاہم حملے کی مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

حزب اللہ کی جانب سے ردعمل

حزب اللہ نے فوری طور پر اپنے سربراہ نعیم قاسم کے بارے میں اسرائیلی دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تنظیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

فلسطین کی ایک جہادی تنظیم اسلامی جہاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے بیروت میں حملے میں ان کے ایک اہم کمانڈر 41 سالہ ادھم العثمان ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ادھم العثمان لبنانی محاذ پر القدس بریگیڈز کے کمانڈر تھے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے لبنان میں حزب اللہ کے 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button