کراچی میں گزشتہ شب رواں ماہ کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ
کراچی میں گزشتہ شب رواں ماہ کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے، اس سے قبل یکم جولائی کو کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شہر قائد گزشتہ ماہ سے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، جس کی وجہ سے شدید حبس اور موسم کی شدت سے شہری بے حال ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یکم جولائی 2024ء کو کراچی میں گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی، جس کے بعد آج 17 جولائی کی شب بھی شہر میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ دوسری مرتبہ گرم ترین رات ریکارڈ ہوئی واضح رہے
خیبر، کرم ،بلوچستان؛ کوئلے کی کانوں میں حادثات، شانگلہ کے 6 مزدور جاں بحق
کہ یورپی موسمیاتی تبدیلی کے ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ جون 2024 کے درجہ حرارت نے انسانی تاریخ میں آنے والے تمام جون کے مہینوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پچھلے سال 2023 کا جون ریکارڈ پر گرم ترین مہینہ تھا جس کے بعد جولائی تھا جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ گرم مہینہ تھا۔