ضلع لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا
سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی)ضلع لکی مروت میں بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا۔ پولنگ کے دوران بعض پولنگ سٹیشنز پر ہوائی فائرنگ اور تکرار کی اطلاعات بھی موصول ہوئی۔
کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کے ووٹ کم ڈلے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں 19دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں ضلع لکی مروت بھی شامل تھا ۔صبح 8بجے پولنگ کا آغاز ہوا جو 5بجے تک بغیر کسی وقفے کےجاری رہا۔
ذیشان ظہور کا قتل افسوسناک واقعہ ہے: سابق وزیر اعلی بلوچستان
اطلاعات کے مطابق بعض پولنگ سٹیشنز میں ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ کئی مقامات پر ووٹرز اور امیدواروں کے حامی آپس میں ہاتھا ہائی بھی ہوئے۔
جبکہ بعض پولنگ سٹیشنز میں خواتین کے ووٹ کم ڈلے ۔پولنگ کے عمل کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے پولیس کی جانب سے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
Lakki marwat polling station urdu news today Video