ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی ہیں ان جو ساتھ لیکر چلیں گے، آصف زرداری
پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کی آمد سے قبل پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس
کراچی(آواز نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کی آمد سے قبل پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلاول ہاﺅس میں ہوا۔اجلاس کی صدارت پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کی۔
اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، ناصر شاہ شرجیل میں مرتضی وہاب اور دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے تحفظات پر غور کیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات کیسے دور ہو سکتے ہیں؟۔وزیر اعلی سندھ نے اس معاملے پر بریفننگ دی۔زرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حکومت کی پوزیشن سے آگاہ کیا۔
اس حوالے سے پارٹی رہنماﺅں نے بتایا کہ ہم نے ماضی میں کئی دفعہ ایم کیو ایم کے کہنے پر الیکشن کمیشن کو خطوط لکھے۔
ملکی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے: مسرت جمشید چیمہ
بلدیاتی الیکشن کرانا یا ملتوی کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن جو بھی فیصلہ کرے گا سندھ حکومت اس پر عمل درآمد کرے گی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہماری اتحادی ہیں ان جو ساتھ لیکر چلیں گے۔