ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کا چونگ پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ
ٹریفک ہیڈکوارٹر میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سے ملاقات،صوبہ بھر میں بہترین کارکردگی کو سراہا
ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فاران بیگ کی چونگ پولیس ٹریننگ کالج آمد، ٹریننگ پر موجود افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔چونگ پولیس ٹریننگ کالج میں403ٹی اے ایس آئی، ٹی ایس آئی اور 139لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس ٹریننگ کر رہی ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ آپ سب پنجاب پولیس کاروشن چہر ہ ہیں،اللہ تعالی نے آپ کو ایک اہم ذمہ داری پر فائز کیا ہے اسکی اہمیت کو سمجھیں۔
اپنا کورس محنت اور جذبے سے مکمل کریں تا کہ فٹنس کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ امور میں مزید نکھا ر آئے۔ انہوں نے کہا کہ کورس کےلئے سنیارٹی اور میرٹ لسٹ کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے تا کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ زیر تربیت پولیس افسران کے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنانے جائیں گے۔
تمام پولیس ٹریننگ سنٹرز میں ڈرائیونگ سکول بھی بنائے جائیں گے ۔پولیس میں قابل اور محنتی افسران و جوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،خود احتسابی ، نیک نیتی اور اللہ تعالی پر کامل یقین رکھیں اسی میں کامیابی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ اپنی نوکری میں ہر کام قانون کے مطابق اور نیک نیتی سے سر انجام دیں ،محنت ،دیانتداری، کام سے محبت اور رزق حلال کو اپنا شعار بنائیں ،سینئر کی عزت اور اپنے ماتحت سے پیار کریں ، دوران ڈیوٹی ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالا تر قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیںسی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ کی ٹریفک ہیڈ کوارٹر پنجاب آمد،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مرزا فاران بیگ نے صوبہ بھر میں بہترین کارکردگی پر سی ٹی او گوجرانو
الہ کو سراہا۔ضلع گوجرانوالہ لائسنسنگ و دیگر سہولیات فراہم کرنے پر صوبہ بھر میں اول رہا۔ڈرائیونگ ٹریننگ سکول سی ٹی پی گوجرانوالہ کو صوبہ بھر میں سب سے زیادہ ترببت یافتہ افراد ڈرائیورز پیدا کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب نے سی ٹی او گجرانوالہ اور تمام ٹریفک سٹاف کی کاوشوں کو سراہا،اور آئندہ بھی اسی عزم اور محنت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
اپنا سیاسی سرمایہ داﺅ پر لگا کر پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، نوازشریف
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے ہدایت کی کہ لائسنسنگ سہولیات کو فوری طور پر تحصیل لیول تک شروع کیا جائے۔شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولیات کی دستیابی کے لئے ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔
سی ٹی اوگوجرانوالہ عائشہ بٹ نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کا شکریہ ادا کیا۔