پاکستانشوبز

ایران کی ملٹری اور سیاسی قیادت ختم کر دی، پاسداران انقلاب ہتھیار ڈال دے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق انتہائی سخت اور غیر معمولی بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم سیاسی اور ملٹری شخصیات کو ہلاک کر دیا ہے اور ایرانی قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب ہتھیار ڈال دیں، کیونکہ امریکا اپنے مقاصد حاصل ہونے تک فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فوجی تنصیبات، فضائی دفاعی نظام اور 9 بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ آیت اللہ خامنہ ای سمیت ایران کے اعلیٰ کمانڈرز مارے جا چکے ہیں۔امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران بڑا اور مضبوط ملک ہے لیکن جنگ کے بعد وہاں جمہوریت قائم ہوگی اور بہت سی مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن کی قیادت سے بھی بات کی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کسی چیز کے بارے میں فکرمند نہیں، سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button