پاکستان

مریم نواز کو ان کے پسندیدہ حلقے میں شکست دوں گی

عمران خان نے جب بھی کال دی تو جنوبی پنجاب کے لوگ سب سے آگے ہونگے، میڈیا سے گفتگو

لاہور( آواز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مریم نواز کو ان کے پسندیدہ حلقے میں شکست دوں گی۔

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہیں

پہلے بھی چیلنج دے چکی ہوں لیکن لیگی رہنما نے تاحال میرے چیلنج کا جواب نہیں دیا۔زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان نے جب بھی کال دی تو جنوبی پنجاب کے لوگ سب سے آگے ہوں گے۔

ہم تو پہلے ہی سے انتخابی میدان میں موجود ہیں، جب انتخابات کا وقت آئے گا تو جنوبی پنجاب ملک کے دیگر حصوں سے آگے ہوگا۔

زرتاج گل نے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر مولانا فضل الرحمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کے نام کے ساتھ سے مولانا ہٹا دینا چاہیے۔

Maryam Nawaz Latest News in Urdu | Zartaj Gul News in Urdu | Zartaj Gul On Maryam Nawaz Avenfield Case | PTI vs PMLN | Aisay Nahi Chalay Ga | Fiza Akbar Khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button