ملکی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے: مسرت جمشید چیمہ
لاہور (آواز نیوز) ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے جبکہ ذمہ دار صرف مال بنانے میں مصروف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ لاہور میں بھی چکی کا آٹا 135روپے کلو مل رہا ہے۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے آثار نظر نہیں آرہے، معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے جبکہ ملک کو اس حالت میں پہنچانے والے صرف مال بنانے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان چوروں نے اپنی ساری دولت ڈالر میں اکٹھی کی ہوئی ہے لیکن عوام کو دیوالیہ کیا جا رہا ہے، پاکستان کے عوام اس رجیم چینج آپریشن کی سب سے بڑی casualty ہے۔
اقوام متحدہ ، عالمی طاقتیں کشمیریوں کی نسل کشی روکیں: شبیر شاہ
مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ رجیم چینج کے ذریعے ناصرف ہماری خودمختاری کا سودا کیا گیا بلکہ ہمیں خوراک اور ادویات سمیت ہر استعمال کی چیز کی قلت کا شکار کر دیا گیا۔
یہ 22 کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے جس کو ایک مذموم سازش سے اپاہج کیا جا رہا ہے۔