پاکستان

آرمی چیف تقرری کا جن کے پاس اختیار ہے، ان پراعتماد کیا جائے

عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کےلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں،سربراہ پی ڈی ایم

جب تک عمران سیاست کا حصہ رہے گا گندی سیاست ہوتی رہے گی،اس پارٹی کا کلچر قوم کا سامنے آ رہا ہے، ہم کسی کے ذاتی عیبوں کے پیچھے نہیں لگتے، گفتگو

سکھر(آواز نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کےلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں،آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیارہےان پراعتماد کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ملک میں اس وقت تمام جماعتیں ایک ٹیم بن کر کام کر رہی ہیں، سیلاب نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز لمبے عرصے بعد ہم نے شکار پور میں جلسہ کیا، ہمارے جلسوں میں عوام کی کوئی کمی نہیں، عوامی رابطوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، فتنے (عمران خان) کا ہم مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی تقرری ایک معمول کا عمل ہے، ہمیشہ تقرری ہوتی ہے اس دفعہ کوئی پہلی بارنہیں ہورہی، یہ (عمران خان) اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کےلئے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں۔

اس حوالے سے تقرری آئین اورمیرٹ پر ہونی چاہیے۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ یہ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیار ہے ان پراعتماد کیا جائے۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ تسنیم حیدر کا بیان پر اتنا کہنا چاہوں گا ملکی ادارے، عدالتیں موجود ہیں، ایک آدمی بیٹھ کر گلچھڑیاں اچھال دیتا ہے کوئی اہمیت نہیں، ہمیں ملکی اداروں پر اعتماد کرنا چاہیے۔

عمران خان کا لانگ مارچ ،سزا سے بچنے کا ڈوھنگ ہے

انہوں نے کہاکہ ہمارے لانگ مارچ میں ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا تھا، ان کا پچھلا ریکارڈ جلاو، گھیراو کا ہے،جب تک عمران سیاست کا حصہ رہے گا گندی سیاست ہوتی رہے گی۔

اس پارٹی کا کلچر قوم کا سامنے آ رہا ہے، ہم کسی کے ذاتی عیبوں کے پیچھے نہیں لگتے۔عام انتخابات کے حوالے سے پیچھے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وقت بتائے گا کس جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد ہو گا یا نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک جگہ ٹھہر گئی ہیں، کوشش ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کومزید کم کیا جائے، گزشتہ حکومت جو خزانہ چھوڑ کر گئی اس میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Maulana Fazal Ur Rehman News in Urdu | PDM News in Urdu | Army Chief Appointment! Maulana Fazlur Rehman Shares Shocking Secrets | Important Press Conference

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button