پاکستان

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں منسوخ

اسلام آباد (آواز نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہوں نے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔

جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے عہدیداروں کے نام خط میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے پر فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے،ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا ہے،مولانا فضل الرحمان طبیعت بہت ہونے تک آرام کریں گے۔

ملکی معیشت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہے: مسرت جمشید چیمہ

کارکنوں اور ہمدردوں کو ٹیلیفون کرکہ یا گھر پر آکر طبیعت پرسی کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Molana Fazal Rehman News in Urdu | Latest PDM News in Urdu | Maulana Fazlur Rehman falls ill, doctors advise shunning political activities.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button