نواز شریف پاکستان کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہونگے: محمدحسیب امجد
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پاس ایک تجربہ کار ٹیم کیساتھ ساتھ شہباز شریف کی صورت میں ٹیم کا کپتان موجود ہے
لاہور (ویب ڈیسک)محمد حسیب امجد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اناڑی اور کھلاڑی نے وطن عزیز کو مسائل کی دلدل میں ایسا دھکیلا ہے کہ زندگی کا ہر شعبہ بلبلا اٹھا ہے،کسان،دکاندار،تاجر،صنعتکار،مزدور سمیت کوئی ایساشعبہ نہیں جن کے گھروں میں فاقوں نے بسیرا نہ کیا ہو۔
نام نہاد تبدیلی نے ایسی تباہی پھیری ہے کہ الایمان،الحفیظ،آج تبدیلی سرکار کے متوالے خود کچن چلانے میں پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
ہوشربا مہنگائی اور ناقص حکمت عملی نے آج وطن عزیز کو شدید مسائل سے دوچار کررکھا ہے،پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے اور ایشین ٹائیگر کی بنیاد رکھنے والے عوامی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو جس طرح ملزم بنا کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔
اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،میا ں نواز شریف کے سپاہی میاں محمد شہبا ز شریف نے وزارت عظمی کا قلم دان سنبھالنے کے بعد ملک وقوم کو بھنور سے نکالنے کی ٹھان لی ہے۔
نواز شریف بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے:رانا آصف حسین
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے میاں شہبا زشریف کی خدمات قابل تحسین ہیں